حیدرآباد۔31۔اکٹوبر (اعتماد نیوز)
دارالحکومت دہلی میں اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کی حفاظت میں نقب لگانے کی کوشش کی گئی ہے. دہلی پولیس کے مطابق گزشتہ بدھ کی صبح یہاں ایک رن وے کے قریب ایک ڈرون کیمرے اڑتا ہوا دیکھا گیا تھا. جس کے بعد پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے.
پولیس نے ہفتہ کو
بتایا کہ بدھ کی صبح قریب 8:30 بجے بیچ 8 رن وے کے قریب ایک ڈرون کیمرے اڑتا ہوا دیکھا گیا تھا، جو ریڈیسن ہوٹل کے قریب جاکر اچانک غائب ہو گیا. اس معاملے کے نوٹس میں آتے ہی دہلی پولیس حرکت میں آ گئی.
پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 188 اور سول ایوی ایشن سکیورٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے. اس ڈرون کو سب سے پہلے اے ٹی سی نے دیکھا تھا. اس واقعہ کے بعد آئی بی، دہلی پولیس اور سول ایوی ایشن کے افسروں نے مل کر ایک ہائی لیول میٹنگ کی.